ٹوبہ :گرانفروشوں کو ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد جرمانے

ٹوبہ :گرانفروشوں کو ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد جرمانے

12 ہزار 883 انسپکشنز ، سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کنٹرول اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 12 ہزار 883 انسپکشنز کی گئیں، جبکہ گرانفروشی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر مختلف دکانداروں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے 2 ہزار 612 انسپکشنز کی گئیں اور خلاف ورزی پر 31 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسپکشنز کے نتائج عوام کو عملی ریلیف کی صورت میں نظر آنے چاہئیں۔ انہوں نے سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد، گرانفروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور دور دراز علاقوں میں بھی باقاعدہ انسپکشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...