بلڈنگ برانچ میں کرپشن، کریک ڈائون، بلڈنگ انسپکٹر معطل، پیڈا ایکٹ کے تحت انکورائری کا حکم

بلڈنگ برانچ میں کرپشن، کریک ڈائون، بلڈنگ انسپکٹر معطل، پیڈا ایکٹ کے تحت انکورائری کا حکم

کرپشن میں ملوث ملازمین کی فہرستیں مرتب کی جا ر ہیں،کمیٹی کی سفارشات ایک ہفتے کے اندر ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کی جائیں ،ڈپٹی کمشنر کی طرف سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی بلڈنگ برانچ میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ کرپشن میں ملوث ملازمین کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں اور مزید کارروائیوں کا بھی امکان ہے ۔ڈپٹی کمشنر نعمان صادق نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور تجاوزات سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بلڈنگ انسپکٹر محمد ارشاد احمد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

فیکٹ فائنڈنگ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر انہیں پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس کے جواب اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ان کیخلاف پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی (PEDA) ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کرکے کمیٹی کی سفارشات ایک ہفتے کے اندر ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کی جائیں تاکہ مزید قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے بلڈنگ انسپکٹر محمد ارشاد احمد کو PEDA Act, 2006 کی دفعہ 6کے تحت مبینہ نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کے الزامات کی بنیاد پر فوری طور پر معطل کر دیا ہے ، جبکہ محکمانہ انکوائری بھی باضابطہ طور پر شروع کر دی گئی ہے ۔بلڈنگ برانچ کے دیگر مبینہ کرپٹ ملازمین کی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں اور ان کے خلاف بھی جلد محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...