خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

 خود کو پولیس ملازمین ظاہر  کرتے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نامعلوم نوسربازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔۔۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں ایوب کالونی کے قریب شوکت نثار نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے موبائل فون نقدی اور دیگر سامان ہتھیا لیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...