ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل حل کرنے کی ہدایت
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی : ڈا کٹر نوید عاطف
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت میں ان کے ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کے افسروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ تمام درخواستوں کا باقاعدہ فالو اپ لے کر پیش رفت رپورٹ پیش کریں تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments