گؤشالہ مرکزی قبرستان اور جنازہ گاہ کی بجلی منقطع، شہریوں کا فوری بحالی کا مطالبہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گؤشالہ مرکزی قبرستان اور جنازہ گاہ کی بجلی منقطع ہونے سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔
شہریوں کے مطابق واسا کے قیام اور اختیارات کی منتقلی کے بعد قبرستان اور جنازہ گاہ کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی، جس کے باعث شدید گرمی میں نماز جنازہ اور تدفین کے دوران لواحقین اور دیگر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ماضی میں بجلی کی فراہمی میونسپل کمیٹی کے ذمہ تھی، تاہم انتظامی تبدیلی کے بعد یہ سہولت بحال نہیں کی جا سکی۔ ان کے مطابق بجلی نہ ہونے سے پنکھے بند رہتے ہیں، جبکہ شام کے وقت روشنی نہ ہونے سے تدفین اور فاتحہ خوانی کے لیے آنے والوں کو بھی دشواری پیش آتی ہے ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان اور جنازہ گاہ کی بجلی فوری بحال کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments