پولیس ملازمین ،روحانی شخصیات ظاہر کرکے نقدی،موبائل،مزدا ڈالہ ہتھیالیا

پولیس ملازمین ،روحانی شخصیات ظاہر  کرکے نقدی،موبائل،مزدا ڈالہ ہتھیالیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے نوسر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا۔

تھانہ روشن والا کے علاقے میں عمر حیات کو نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے نقدی اور موبائل ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں شعیب نے پولیس کو بتایا کہ نوسر بازوں نے اسکے ڈرائیور کو روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر اس سے مزدا ڈالہ سامان سمیت ہتھیالیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...