جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہیگی:ایس ایچ او طارق امیر
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)تھانہ ماموں کانجن کے ایس ایچ او طارق امیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اور آئندہ دنوں میں کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments