ای پولیس پوسٹ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

ای پولیس پوسٹ کے ذریعے جرائم  پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘محفوظ پنجاب’’ کے تحت ضلع بھر میں جرائم کے سدباب کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ پولیس نے گزشتہ ماہ جولائی کے دوران ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 16 ہزار 420 مشکوک افراد کو چیک کیا، جبکہ 14 ہزار 690 مشکوک گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ای پی پی چیکنگ کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 9 گاڑیاں برآمد ہوئیں، جبکہ مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران 31 عادی مجر موں اور 5 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...