چک نمبر 28 ج ب میں مریم نواز ہیلتھ کلینک کا آغاز، ڈاکٹر مسعود احمد چشتی نے چارج سنبھال لیا
پینسرہ(نمائندہ دنیا)چک نمبر 28 ج ب میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک میں ڈاکٹر مسعود احمد چشتی نے بطور ہیلتھ مینیجر (میڈیکل آفیسر) چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر چیف آرگنائزر انجمن کاشتکاران فیصل آباد ڈویژن چوہدری میاں اویس اسلم (مالک سائلج والے ) اور سیکرٹری اطلاعات و نشرواشاعت انجمن کاشتکاران پنجاب رانا محمد خان بھٹی نے کلینک کا دورہ کیا اور ڈاکٹر مسعود احمد چشتی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈاکٹر مسعود احمد چشتی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت کی ہدایات کے مطابق ‘‘مریم کی دستک’’ ایمبولینس سروس ڈلیوری کیسز کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments