خاتون اور کمسن بچوں پر تشدد مبینہ طور پر گھر سے نکال دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو کمسن بچوں سمیت تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر گھر سے باہر نکال دیا گیا۔
تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رخشندہ عمر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کے ملز مون کی جانب سے گھریلو رنجش کی بنا پر اسے اس کے کمسن بچوں سمیت قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد گھر سے باہر نکال دیا گیا۔ جبکہ اس دوران اس کے جہیز کا سامان بھی ہتھیا لیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments