دو منشیات فروش گرفتار 4کلو چرس پکڑی گئی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر مدثر شہباز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 3940 گرام چرس برآمد ہوئی ۔ مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ منشیات مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناکرسزائیں بھی دلوائی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments