شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، آئی جی
شکایات کا فوری ازالہ، بہتر ریسپانس اور معیاری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کو بروقت، موثر اور باوقار پولیس سروسز کی فراہمی، پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانے اور عوامی خدمت کے نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا گیا، اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں، تفتیشی امور میں بہتری اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر، مربوط اور عوام دوست بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ، بہتر ریسپانس اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی سے عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کے سدباب، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیوں اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے جدید حکمت عملی اپنائی جائے اور فیلڈ میں پولیس کی موجودگی کو مزید موثر بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments