سابقہ رنجش پر گھر پر حملہ 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک 72 الف جنوبی میں سابقہ رنجش پر پانچ افراد نے مبینہ طور پر گھر پر حملہ کرکے دو خواتین سمیت پانچ افراد کو زخمی کردیا۔
زخمیوں میں مدعی محمد راحیل کے والدین، چچا اور چچی شامل ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے مدعی محمد راحیل کو چوک میں روک کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، بعدازاں اس کے گھر پر حملہ کرکے اہل خانہ کو بھی مبینہ طور پر اینٹوں، چاقو اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔واقعے پر پانچ نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments