دومقامات سے بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے
گوجرہ(نمائندہ دنیا)فیسکوٹیم نے دوبجلی چور وں کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ فیسکو ٹاسک فورس نے ک نمبر245گ ب میں دوران چیکنگ ندیم کے بجلی میٹر کو چیک کیاتووہ مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہاتھا۔
فورس نے چک نمبر426ج ب کے ذکی اللہ کے میٹر کی چیکنگ کی تووہ بجلی چوری کرتا پایاگیا۔ٹیم نے دونوں کے بجلی میٹر اتارکر قبضہ میں لے لئے۔ عدیل SDO واپڈا سمندری روڈ سب ڈویژن نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر وا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments