نوسر بازوں نے دوافراد سے لاکھوں روپے ،سامان لوٹ لیا

نوسر بازوں نے دوافراد سے لاکھوں روپے ،سامان لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظا ہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنا لیا۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ منیر آباد میں شہزاد کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں نوسر باز نے خود کو میڈیکل کمپنی کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر کو لوٹ لیا۔ڈاکٹر اویس نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے خود کو غیر ملکی میڈیکل کمپنی کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے اسے مختلف اقسام کاسامان فروخت کرنے کا جھانسہ دیا اور تین لاکھ روپے سے زائد وصول کر کے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...