مخالفین کو پھنسانے کیلئے جعلی میڈیکل رپورٹ جمع کرانے پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین کو پھنسانے کیلئے جعلی میڈیکل رپورٹ جمع کروانے والی والدہ اور بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر عمران نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کاشف، حنان اور انکی والدہ شریفاں بی بی نے اپنے مخالفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروایا۔ جس کی تصدیق کروانے پر میڈیکل سرٹیفکیٹ جعلی، بوگس اور ٹیمپر شدہ پایا گیا جس پر پولیس نے والدہ اور اسکے دو بیٹوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments