چار رکنی چورگینگ گرفتار، 6 لاکھ مالیت کا مال برآمد

 چار رکنی چورگینگ گرفتار، 6 لاکھ مالیت کا مال برآمد

پینسرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ قمر الزمان اور اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ارباز، افضل، رمضان اور سانول کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے ایک پلاسٹک فیکٹری سے چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا پلاسٹک دانہ چوری کیا تھا۔ گرفتار ملزموں کے قبضہ سے تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا جبکہ مزید وارداتوں کے متعلق تفتیش جاری ہے ۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے مال و جان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...