کھرڑیانوالہ:مین بازار میں تجاوزات کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

کھرڑیانوالہ:مین بازار میں تجاوزات کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

کھرڑیانوالہ(نگامہ نگار)مین بازا رکھرڑیانوالہ جھمرہ روڈبازار کا پچاس سال سے تجاوزات کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،ٹریفک بہاؤ کا نظام متاثر۔حادثات معمول بن چکے ہیں۔

راہ گیروں کا بے شمار مشکلات کا سامناہے ۔خریداری کرنے والی آنے والی خواتین بھی بازار میں راستہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ ایمبولنس گاڑیاں مریضون کو لیے کافی دیر تک رش میں پھنسی رہتی ہیں جبکہ سکولوں کالج کے طالبات بھی اس کھرڑیانوالہ مین بازار سے گزرنے سے قاصر ہیں ۔ شہریوں کاکہناہے کہ اس مین بازار میں جب ہیوی گاڑیاں گزرتی ہیں تو ہرطرف ہلچل مچ جاتی ہے ۔کنٹرینر والے ٹرالے فیکٹریوں کی بڑی بسیں گزرنے سے راستہ ہروقت بندرہتاہے ۔علاقہ مکینوں یاسر، ناصر،فیاض ،زوہیب ،شفاق ، وقاص ودیگرنے حکام سے تجاوزات ختم کروانے اورراستہ کلیئر کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...