چنیوٹ:بیوی اور بچوں کے قتل کیس کامرکزی ملزم گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر عمران خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیوی اور بچوں کے قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
30 اگست 2026 کو ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا جبکہ اسکے بعد بچے لاپتہ ہو گئے تھے ، جنکی لاشیں بعد ازاں 4 ستمبر کو چک نمبر 126 نیکوکارہ کے گڑھے سے برآمد ہوئی تھیں۔ اس سلسلے میں تھانہ صدر میں درج مقدمہ پر پولیس ٹیم نے ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سراغ لگا کر گرفتار کیا۔ کامیاب کارروائی پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments