عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد تربیتی سیشنز ،رجسٹریشن جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد پر ریسکیو 1122 چنیوٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کیلئے فرسٹ ایڈ تربیتی سیشنز اور رجسٹریشن جاری ہے۔
تربیتی پروگرام میں CPR، شدید خون بہنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے بنیادی طریقے عملی مشقوں کے ذریعے سکھائے جا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران بھٹہ نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں ابتدائی چند منٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں، بروقت اور درست ابتدائی طبی امداد قیمتی انسانی جان بچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔ فرسٹ ایڈ تربیت کیلئے رجسٹریشن کروائیں اور ضرورت کے وقت کسی کی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments