پولیس اہلکاروں کے محفوظ مستقبل کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد

پولیس اہلکاروں کے محفوظ مستقبل  کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام معاشی مینجمنٹ، محفوظ مستقبل کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ممبران، بینک سٹاف، پولیس افسروں و جوانوں نے شرکت کی ۔ پولیس اہلکاروں کو بہتر معاشی فیصلوں سے آگاہی دی گئی ۔ سٹیٹ لائف کے نمائندوں نے چائلڈ ایجوکیشن پلان،پنشن پلان اور گروپ انشورنس سے آگاہی دی ۔ اس موقع پر ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ سیمینار کا مقصد پولیس اہلکاروں کو مالی بحرانوں سے بچانا اور بہتر بجٹ سازی سکھانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...