آل پنجاب انڈر 16 گولڈ کپ سیٹھ ہاکی کلب نے جیت لیا
مہمانانِ خصوصی میاں مظہر ، عامر حنیف، وحید انور نے انعامات تقسیم کئے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عمران رسول ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام آل پنجاب انڈر 16 گولڈ کپ ٹورنامنٹ ہاکی سٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوا، پنجاب بھر سے نامور ہاکی ٹیموں نے شرکت اورشاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔فائنل میچ ماسٹر مجید 286 سیٹھ والا ہاکی کلب اور علی رضوان سینئر ہاکی کلب پیرمحل کے درمیان کھیلا گیا جس میں سیٹھ ہاکی کلب نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرکے گولڈ کپ اپنے نام کر لیا۔ مہمانانِ خصوصی میاں مظہر ، عامر حنیف، میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ،چوہدری زاہد رشید نے کامیاب ٹیم اور دیگر نمایاں پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں کوانعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ مہمانانِ گرامی نے کہا نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہاکی جیسے قومی کھیل کے فروغ کیلئے ٹورنامنٹس کا انعقاد قابلِ تحسین ہے ۔ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں قومی کھلاڑیوں یامین الرحمٰن اور وقاص الحق کی کاوشوں اورعمران رسول کی ہاکی کیلئے خدمات کو بھی سراہاگیا۔مقررین نے کہا عمران رسول باصلاحیت انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اور کوچ ہونے کیساتھ ساتھ اکیڈمی کے ذریعے نئی نسل میں ہاکی کا شوق اجاگر کرنے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments