ا ے سی کارجسٹری برانچ کادورہ ،سائلین کی دادرسی کاجائزہ

 ا ے سی کارجسٹری برانچ کادورہ ،سائلین کی دادرسی کاجائزہ

ضیا اللہ گوندل کاسدھوآنہ ک بھی دورہ ،دھماکے پر غیر قانونی آتش بازی سیل

جڑانوالہ،مکوانہ (نمائندگان دنیا )ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر ضیا اﷲ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے رجسٹری برانچ کا دورہ کیا۔ عوام کو ریونیو سے متعلقہ خدمات کی بروقت شفاف فراہمی ،رجسٹری عمل، سائلین کی دادرسی ، برانچ کی کارکردگی اور عملے کی وقت پر موجودگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کی سہولت اور بلا تاخیر کام کی انجام دہی کیلئے گرین سرٹیفکیٹ بینچ قائم کرنے کا حکم دیا جسکے ذریعے تمام قانونی و انتظامی شرائط مکمل کرنیوالی رجسٹریوں کی فوری تصدیق و منظوری ممکن بنائی جائے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے عملے کو سخت ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور کام میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل نے تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 206رب سدھوآنہ میں غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا اور فیکٹری کو سیل کردیا۔ تلاشی کے دوران بارودی مواد اور آتش بازی کا سامان بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کسی کو شہریوں کی جانوں سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...