سموگ، فضائی آلودگی کیخلاف مؤثر نگرانی جاری:فرحان ظفر
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)منیجر سیف سٹی فرحان ظفر نے کہا ہے کہ جدید نگرانی کے نظام سے سموگ اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر مؤثر نظر رکھی جا رہی ہے۔۔۔
سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کرکے متعلقہ اداروں کو معلومات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جا سکے ۔فرحان ظفر نے کہا شہری سموگ کے خاتمے میں کردار ادا کریں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کچرا جلانے یا دیگر ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کریں، صاف اور صحتمند ماحول معاشرے کے ہر فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments