آر پی او نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو امدادی چیک دیا
سہیل اختر سکھیرا نے شہید ابرار کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائیسماجی رہنما حاجی افتخار کاشہید کی بیٹیوں کے بہتر مستقبل کیلئے دکان دینے کا وعدہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے شہید کانسٹیبل ابرار کے اہلخانہ سے دفترمیں ملاقات کی اورانکی خیریت دریافت کی،انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سماجی شخصیت حاجی افتخار بھی موجود تھے ۔ آر پی او سہیل اور حاجی افتخار نے شہید کانسٹیبل ابرار کے اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ حاجی افتخار نے شہید کے خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداکی قربانیاں پوری قوم اور معاشرے کیلئے باعثِ فخر ہیں۔
حاجی افتخار نے شہید کی بیٹیوں کے بہتر مستقبل کیلئے طفیل گارڈن ڈجکوٹ میں کمرشل دکان بطور تحفہ اہلخانہ کو دینے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر شہید کے بچوں کو سکول بیگز اور دیگر تحائف بھی دییے گئے ۔ آر پی او نے کہا شہدا پولیس کے خاندان ہماری ذمہ داری ہیں۔ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے ہمارے قومی ہیروز ہیں اور انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ شہدا پولیس کی فیملیز اور انکے بچوں کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments