شہری مسائل حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،عوام کو ریلیف کیلئے متحرک کردار پرزور
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل نے ایس پی انویسٹی گیشن عثمان ملک اور پاک آرمی کے میجر ارتضیٰ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں و نمائندگان نے شرکت کی۔ واثق عباس نے ضلع میں جاری بیوٹیفکیشن، ترقیاتی منصوبوں، پرائس کنٹرول، گداگری، ٹریفک مینجمنٹ،تجاوزات کیخلاف آپریشن اور عوامی سہولیات کے امور، سیف سٹی پراجیکٹ،ہورڈنگ،سمگلنگ،غیر معیاری پیٹرول و ایل پی جی کی فروخت کیخلاف ایکشن، بجلی چوری سمیت سیف سٹی پراجیکٹ، لاء اینڈ آرڈر، سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی، افسروں نے تمام محکموں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور باہمی رابطہ مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں شہری مسائل حل کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیاگیا۔عوامی ریلیف کے اقدامات کو تیز اور مؤثر بنانے کیلئے محکموں کو متحرک کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments