ربیع الاول برکتوں، رحمتوں سے لبریز :صاحبزادہ عازب
ماہ ِ مقدس پیغام دیتا ہم زندگیاں اسوہ حسنہ کے مطابق گزاریں:فیض گو لڑوی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف روحانی رہنما صاحبزادہ سخی عازب لعل گیلانی نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺکو ماہِ مبارک ربیع الاول میں رحمت بنا کر بھیجا، یہ مہینہ برکتوں اور رحمتوں سے لبریز ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے سٹیشن میں ماہانہ درسِ قرآن و حدیث کے موقع پر محفل میلاد مصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت روحانی شخصیت سید سخی چن پیر سرکار نے کی ۔ مہتمم دارالعلوم مہریہ رضویہ صاحبزادہ قاری فیض گو لڑوی نے خطاب کرتے کہا کہ ربیع الاول ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں حضور نبی کریم ﷺکی سیرت طیبہ کے مطابق گزاریں، کیونکہ نجات اور کامیابی اسی میں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments