ضلع دادو کے 11 جیالے شہداکی برسی پر خراج عقیدت پیش

ضلع دادو کے 11 جیالے شہداکی برسی پر خراج عقیدت پیش

آمریت کی بندوقیں شہداکے حوصلے کو شکست نہ دے سکیں:اختیار بیگ ، طاہر شیخ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اورپیپلز پارٹی فیصل آباد کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر طاہر شیخ نے 12 ستمبر 1983کو سندھ میں ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں آمریت کے ہاتھوں شہید ہونیوالے 11 جیالوں کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے کہا ہے کہ انکی قربانی قوم کو یاد دلاتی ہے کہ جمہوریت کی جدوجہد میں ہمیشہ بھاری قیمت ادا کی گئی ۔ شہدا کے خاندانوں نے پیاروں کی جدائی کا درد برداشت کیا، جبکہ پیپلز پارٹی نے انکے نامکمل مشن کو آگے بڑھایا۔

ہمارے شہدا نہتے تھے ، مگر آمریت کی بندوقیں بھی انکے حوصلے کو شکست نہ دے سکیں۔ جمہوریت کیلئے انکا عزم متزلزل نہ ہوا۔ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اور طاہر شیخ نے کہا قائدِ عوام شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور اُنکے ہزاروں جیالوں نے آمریت کیخلاف اور آئین و قانونی کی بالادستی کیلئے جدوجہد میں قید و بند کی صعوبتیں، تشدد اور شہادتیں برداشت کیں۔ عبدالغنی ابڑو، عبدالعزیز لاکھیر، نظام الدین نائچ، عبدالنبی کھوسو، اللہ ورایو لانگاہ، شاہنواز کھوسو، حبیب لغاری، دیدار کھوکھر، ضمیر جاگیرانی، اعجاز کھونہارو اور شہید منظور چانڈیوتاریخ اور عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ ہم شہدا کو کبھی فراموش نہیں کرینگے اور نہ ہی انکے مشن سے دستبردار ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...