ایف ڈی اے میں کرپشن ناقابل ِ برداشت : قیصر عباس

ایف ڈی اے میں کرپشن ناقابل ِ برداشت : قیصر عباس

تمام افسراورملازمین حاضری یقینی بناکر شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کریں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری کی ہدایت پر ادارے کے دفتری امور، نظم و ضبط، ملازمین کی حاضری وکارکردگی پرجائزہ اجلاس ہوا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر / ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-II سہیل مقصود پنوں،ڈائریکٹر آئی ٹی/ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محسن بشیر ودیگر افسر و اہلکار اور انقلابی ورکرز یونین کے عہدیدار اس موقع پر موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے خطاب کرتے کہا ایف ڈی اے میں کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری امور میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام افسراو رملازمین حاضری کو یقینی بنائیں اور مقررہ اوقات کی پابندی کریں۔ ملازمین کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...