صوبوں یا انتظامی یونٹس کے فیصلے محفلوں میں ناممکن : خلیل طاہر

 صوبوں یا انتظامی یونٹس کے فیصلے محفلوں میں ناممکن : خلیل طاہر

ایوانوں میں منتخب نمائندوں کوہی اکائیوں میں اضافے اور یونٹس بنانے کااختیارہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن )مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ نئے صوبوں یاانتظامی یونٹس کے فیصلے محفلوں میں نہیں ہو سکتے ۔پارلیمان کی محفل لگے گی تو منتخب نمائندہ اپنی خواہشات کا اظہار کرسکتے ہیں، فیصلے سازی کیلئے نجی محفلوں میں تجویز بھی قابلِ عمل نہیں ہوسکتی ۔ اپنے بیان میں ان کاکہناتھاکہ نظام ِ جمہوریت میں کبھی ریفرنڈم نہیں ہوا۔

ایوانوں میں عوام کے منتخب نمائندے موجود ہیں انہیں ہی اکائیوں میں اضافے اور یونٹس بنانے کااختیارہے ۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور3 صوبائی اسمبلیوں میں ابھی تک اس ایشوپرکوئی بات نہیں ہورہی ،سندھ اسمبلی میں ہونے والی گفتگومیں نکی جئی ناں کیساتھ قومی اسمبلی کو وارننگ بھی دی گئی، امید ہے اتفاق رائے پرسندھ اسمبلی بھی نکی جئی ہاں کردے گی۔انہوں نے کہا پاکستان میں قانون اورجمہوریت ہے اسلئے قانون کے مطابق ہی فیصلے ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...