شادی نوکری ناجائز تعلقات کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا گروہ گرفتار

 شادی نوکری ناجائز تعلقات کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا گروہ گرفتار

گرفتارملزموں کاتعلق فیصل آباد سے ہے :ایس ایچ او شورکوٹ سٹی عروج شاہ

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے شادی،نوکری اور ناجائز تعلقات کا جھانسہ دیکر شہریوں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جن میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی عروج شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم موبائل پرشہریوں سے رابطہ کرتے اور شادی یا نوکری کا جھانسہ دے کر شورکوٹ بلاتے تھے بعدازاں پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے متعلقہ شخص کیخلاف زیادتی کی شکایت درج کرواتے اور میڈیکل بھی کروایا جاتا، جسکے بعد متاثرہ شخص کو بلیک میل کرکے رقم بٹوری جاتی۔

معاملے کی مکمل تحقیقات اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ہاؤسنگ کالونی میں ملزموں کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر چاروں کو گرفتار کرلیا ، دوران تفتیش ملزموں نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گروہ اس سے قبل مختلف علاقوں میں شہریوں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورتا رہا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کردی ہے ایس ایچ او عروج شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اجنبی افراد کے شادی،نوکری یا دیگر معاملات میں جھانسے سے محتاط رہیں اور ایسے لوگوں سے رابطہ نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...