مکوآنہ قبرستان میں آوارہ جانوروں کی بھرمار، بے حرمتی

مکوآنہ قبرستان میں آوارہ جانوروں کی بھرمار، بے حرمتی

آوارہ جانوروں کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات،چار دیواری بنانے کامطالبہ

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)مکوآنہ کے قبرستان میں آوارہ جانوروں کی بھرمار، بے حرمتی جاری، آوارہ جانوروں، خصوصاً پالتوں جانور،کتوں اور دیگر جانوروں کی آزادانہ نقل و حرکت سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق آوارہ جانور قبرستان میں داخل ہو کر قبروں کے اطراف مٹی کھودتے اور بعض اوقات قبروں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے ۔شہریوں نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی صفائی ، چار دیواری اور حفاظتی انتظامات پر فوری توجہ دی جائے اور آوارہ جانوروں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ہمارے بزرگوں اور پیاروں کی آخری آرام گاہوں کے تقدس اور احترام کو یقینی بنانا انتظامیہ کیساتھ ساتھ معاشرے کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...