عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد پر تربیتی و آگاہی سرگرمیاں
ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے مختلف مقامات پر عملی تربیت دی گئی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر عالمی یومِ ابتدائی طبی امداد پر ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے مرکزی، تحصیل و سب اسٹیشنز سمیت ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر فرسٹ ایڈ تربیتی و آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تربیت یافتہ ریسکیواہلکار طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کو CPR، شدید خون بہنے کی صورت میں خون روکنے اور دیگر ہنگامی حالات میں فوری ابتدائی طبی امداد کے عملی طریقے سکھا رہے ہیں تاکہ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے تک قیمتی انسانی جان بچانے میں مدد مل سکے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے پیغام میں کہا کہ حادثات، کارڈیک اریسٹ اور شدید خون بہنے پر ابتدائی چند منٹ انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ بروقت اور درست ابتدائی طبی امداد کسی قیمتی انسانی جان کو بچانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے ۔انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کریں کیونکہ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو ٹیم کی آمد سے قبل انسانی جان بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments