ڈی پی او دفتر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد، تھانہ سٹی کا افتتاح

 ڈی پی او دفتر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد، تھانہ سٹی کا افتتاح

تھانے میں عوام کو معیادی سہولیات فراہم :مولانا الیاس چنیوٹی، تیمور امجد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ ڈی پی او آفس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ۔ افسروں نے تاجروں کے زیر اہتمام ڈرائی پاؤڈر فائر ایکسٹینگوئشر تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی، ایم پی تیمور امجد لالی نے آر پی او سہیل اختر سکھیرا، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ تھانہ سٹی کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا ۔ ممبران صوبائی اسمبلی، افسروں نے پولیس سٹیشن کے آپریشنل، انویسٹی گیشن و رہائشی کمروں کا وزٹ کیا اور شہریوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مولانا الیاس چنیوٹی ، ایم پی اے تیمور امجد لالی کا کہنا تھاکہ عوام کو بہتر سہولیات اور فوری انصاف فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ماڈل پولیس سٹیشن میں عوام کو عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ۔ سہیل اختر سکھیرا نے میڈیا کو بتایا تھانے میں ویٹنگ روم، خواتین اور بچوں کیلئے وکٹم سپورٹ ڈیسک،کمیونٹی روم اور تنازعات کے فوری حل کیلئے DRC کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے بہتر پبلک سروس ڈلیوری پر شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...