گودام کے تالے توڑ کر کپڑا اور دیگر قیمتی سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گودام کے تالے توڑ کر کپڑا اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے کچہری بازار میں عابد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے گودام کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان چوری کرلیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments