فوڈاتھارٹی سرگرم،15کلو غیر معیاری مربہ جات تلف
ملتان (لیڈی رپورٹر)پانی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی انسپکشن کا سلسلہ جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جہانیاں میں 5 واٹر پلانٹس کی انسپکشن،سیمپل فیل ہونے پر اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔
ملتان میں معروف بیکری سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 15 کلو غیر معیاری مربہ جات، 10 کلو ممنوعہ اجزاء تلف۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈویژن بھر میں خوراک سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایم ڈی اے چوک پر معروف بیکری کو فلٹر نصب نہ ہونے ، آئل تبدیلی ریکارڈ کی عدم موجودگی ، پروسیسنگ ایریا میں حشرات، گندگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح چاہ لاہوری والا بستی عالمگیر میں سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ایکسپائری فلیورز کے استعمال پر 50 ہزار جبکہ چاہ جنون والا میں مربہ جات یونٹ کو کیمیکل ڈرم میں مربہ جات کی سٹوریج، کھلے اور ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جہانیاں میں 132 ٹن آر، پل 137، 112 ٹن آر اور عطاء ٹاؤن ریلوے روڈ پر واٹر پلانٹس پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔موقع پر کئے گئے پانی کے نمونے فیل پائے گئے ۔پانی میں بیکٹیریا پائے جانے پر فلٹریشن پلانٹس کو بند کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments