عوام حکومت سے خیرات نہیں حق مانگ رہے ،منعم ظفر
پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ملک کا ایک اہم عوامی مسئلہ بن چکا ہے ،پریس کانفرنس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر جاری دھرنا28ویں روز بھی جاری رہا، دھرنا گاہ میں اساتذہ کرام کا سیشن منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی، پاکستان انجینئر فورم کراچی چیپٹر کے وفد نے عمران احمد کی قیادت میں شرکت کی اور دھرنے کی مکمل حمایت اور حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی، پاکستان انجینئر فورم کراچی چیپٹر کے صدر حماد نے انجینئرز کی جانب سے دھرنا فنڈ میں 15لاکھ فنڈ بھی جمع کروایا۔
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے دھرنے کے 29ویں روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ملک کا ایک اہم عوامی مسئلہ بن چکا ہے ۔ عوام حکمرانوں سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں، حکومت نے پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف بتائیں کہ عوام کو مزید کتنا نچوڑا جائے گا؟گزشتہ ڈھائی سال میں حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں 3 ہزار 137 ارب روپے وصول کیے ، تنخواہ دار طبقے سے 700 ارب اور بڑے جاگیرداروں سے صرف 10 ارب روپے وصول کیے گئے ، حکمران فری پٹرول، فری بجلی اور مراعات لے رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments