میوہسپتال :کرپشن، ریکارڈ میں رد و بدل الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) میو ہسپتال میں کرپشن، ریکارڈ میں رد و بدل اور اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
گورنر سیکرٹریٹ کے ذریعے شکایت پر پنجاب حکومت اورمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے معاملہ میو ہسپتال انتظامیہ کو بھجوایا جسکے بعد رجسٹرار کے ای ایم یوکے خط پر سی ای اومیو ہسپتال نے فوری کمیٹی تشکیل دیدی جسکی صدارت چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرجری پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف کرینگے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عزیر قریشی، پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور کمیٹی ممبران اور ڈاکٹر رابع الزمان کمیٹی کے سیکرٹری/ممبر مقرر ،کمیٹی کو الزامات کا جائزہ لیکر رپورٹ 7 روز میں سی ای او کو پیش کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments