3دہائیوں میں پولیو کیسز میں 99.8فیصد کمی ہوئی:عائشہ رضا

3دہائیوں میں پولیو کیسز میں 99.8فیصد کمی ہوئی:عائشہ رضا

پولیو کا عالمی دن اس مرض کے مکمل خاتمے کے عزم کی تجدید کا موقع ہے :خصوصی پیغام

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف قومی مشن میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں 99.8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پولیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، جو اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے عزم کی تجدید کا موقع ہے ، پاکستان نے انسدادِ پولیو کیلئے مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اہم پیش رفت کی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح بھی کم ہو کر 10فیصد سے نیچے آ گئی ہے ، جو انسدادِ پولیو کی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن نے اس بات پر زور دیا کہ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھنے اور پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے کوششوں کا تسلسل ناگزیر ہے ۔عائشہ رضا فاروق نے حکومتِ پاکستان اور انسدادِ پولیو مہم میں شریک تمام شراکت داروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس قومی مشن میں اپنا کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...