نوشہرہ:پروفیسر محمود الحق حقانی کی نماز جنازہ ،ہزاروں افرادکی شرکت
نوشہرہ (نمائندہ دنیا)دارالعلوم حقانیہ آکوڑہ خٹک میں شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق کے صاحبزادے پروفیسر محمود الحق حقانی کی۔۔
نماز جنازہ اداکردی گئی۔جنازہ میں ہزاروں علماء، طلبا مشائخ،سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ نمازجنازہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحلیم (دیر بابا جی) نے پڑھائی۔ مرحوم اسلامیہ کالج پشاور کے پروفیسر بھی تھے، مرحوم مولانا سمیع الحق شہیداور شیخ الحدیث حضرت مولانا انور الحق کے بھائی بھی تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments