عشق مصطفیؐ دنیا و آخرت میں کامرانیوں کا سبب:پیر بلاوڑہ شریف
اخبار فروش یونین راولپنڈی کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب
راولپنڈی (دنیا رپورٹ) عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا و آخرت میں کامرانیاں اور نبی مکرم کی جانب سے عرش پر اللہ کے حضور پیش کردہ عاجزی کا تحفہ کبھی جھکنے نہیں دیتا بلکہ عجزوانکساری کی بدولت بلندیاں ہمیشہ مقدر بن جایا کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیر صاحب بلاوڑہ شریف ، مہتاب خان،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان، اشفاق اللہ خان، سید منیر حسین شاہ اور دیگر مقررین نے اخبار فروش یونین راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں انہیں مبارک باداور اخبار فروش برادری کے تاریخ ساز اتحاد و یگانگت کے مظاہرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا،اخبار فروش یونین راولپنڈی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے صوبائی صدر عقیل احمد عباسی،آفتابِ احمد عباسی، ٹکا خان کے معاون خصوصی منیر احمد ملہوترہ، نومنتخب صدر یونین عتیق الرحمن ستی،چیئرمین شفیق احمد ستی، جنرل سیکرٹری نے لیگ ضلع مری حق نواز، صدر بارہ کہو پریس کلب نسیم نون،پرویزعباسی نے بھی خطاب کیا، مہتاب خان، اشفاق اللہ خان نے کہا کہ اخباری صنعت کو درپیش مسائل اس سے جڑے افراد کیلئے مشکلات کا باعث بن چکے ہیں۔ اشفاق اللہ خان نے یونین کے حلف نامہ میں ختم نبوت پرایمان کے الفاظ شامل کرنے پر مبارکباد پیش کی،مقررین نے ملک بھر کے 80ہزار سے بھی زائد اخبار فروشوں کی نمائندہ واحد تنظیم آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹریٹ اخبار مارکیٹ اسلام آباد کی بندش اور مشروط طور پرکھولنے میں اخباری اداروں کے مثبت کردار،ملکی سطح پر اخبار فروشوں،صحافتی تنظیمات اور ہرشعبہ زندگی کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپنا کردار ادا کرنے کا کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments