898کنال اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضہ ، رپورٹ طلب

898کنال اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضہ ، رپورٹ طلب

سی ڈی اے کی موضع شاہ اللہ دتہ میں اراضی واگزار کرانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے موضع شاہ اللہ دتہ میں لینڈ فل اور کنٹرولڈ ڈمپنگ سائٹ کے قیام کیلئے حاصل کی گئی 898کنال اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے معاملے پر متعلقہ حکام سے تازہ ترین رپورٹ طلب کر لی ہے ، جبکہ اراضی واگزار کرانے اور اس کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ محمد زمان وٹو کی جانب سے 15اکتوبر 2026کو جاری کردہ مراسلے میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ موضع شاہ اللہ دتہ میں واقع مذکورہ اراضی پر موجودہ قبضے کی صورتِ حال سے متعلق تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔ مراسلے کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد/راولپنڈی ریجن کی جانب سے 8اکتوبر 2026کو جاری کردہ خط کے تناظر میں معاملے کا جائزہ لینے اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ڈی اے حکام کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اراضی کے تحفظ میں غفلت برتنے والے متعلقہ ریونیو افسران اور اہلکاروں کی نشاندہی کرکے ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ شعبوں کے تعاون سے فوری اقدامات کرتے ہوئے اراضی واگزار کرائی جائے اور مستقبل میں کسی بھی غیر مجاز قبضے کو روکنے کیلئے موثر انتظامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...