NHAریونیو 160ارب، اخراجات کم کئے جارہے:علیم خان

NHAریونیو 160ارب، اخراجات کم کئے جارہے:علیم خان

ملک بھر میں تین ہزار ارب روپے کے 66بڑے انفراسٹرکچر منصوبے زیرِ غور ہیں مجموعی ریونیو کا 70فیصد حصہ بلوچستان کے بنیادی ڈھانچے پر صرف کیا جا رہا ، خطاب

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا آغازآئندہ ماہ سے ہو جائے گا، جس کے تین فیز کی منظوری ہو چکی ہے اس کے نتیجے میں موٹروے کی رسائی براہِ راست کراچی پورٹ تک ممکن ہو سکے گی ،گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کا ریونیو 66 ارب روپے سے بڑھا کر 160 ارب تک لایا جا رہا ہے جبکہ ادارے کے انتظامی اخراجات کو سختی سے 50 ارب روپے تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ بچت والی رقم قومی تعمیر کے بنیادی منصوبوں پر خرچ کی جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں تین ہزار ارب روپے کی لاگت کے 66 بڑے انفراسٹرکچر منصوبے زیرِ غور ہیں اور مجموعی ریونیو کا 70 فیصد حصہ بلوچستان کے بنیادی ڈھانچے پر صرف کیا جا رہا ہے ، جس میں این 25 شاہراہ کی تعمیر و توسیع خصوصاً شامل ہے ۔ مری ایکسپریس وے کی آزاد کشمیر تک توسیع کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور سیاحت کے فروغ کے ساتھ چین سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے تجارتی روابط کے اگے کاغان ناران سے آگے بھی نئی موٹروے بنائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...