حافظ آباد :سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کیلئے فلور ملز کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر نے آٹے کی تیاری اور فروخت کرنے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
حافظ آباد (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے سرکاری نرخوں پر آٹے کی وافر دستیابی یقینی بنانے کے لیے مختلف فلور ملز کا دورہ کیا اور کوٹے کے مطابق گندم کی فراہمی اور آٹے کی تیاری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ساگر فلور ملز کے دورے کے دوران آٹے کی تیاری اور سرکاری نرخ، 10 کلوگرام کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت کرنے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کی وافر فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے یا مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے مل مالکان، دکانداروں اور تاجروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد علی نے بتایا کہ حافظ آباد میں روزانہ 10 کلوگرام آٹے کے 6 ہزار سے زائد تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دکانوں کے علاوہ مختلف مقامات پر فروخت کے مراکز اور موبائل آٹا سیل کی سہولت بھی موجود ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں آٹے کی کسی قسم کی قلت نہیں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments