حنیف عباسی کاریلوے سٹیشن پرٹرینوں کے ڈبوں کامعائنہ
وفاقی وزیر نے مسافروں سے سہولیات کا پوچھا،قلیوں کامسائل کے حل پراظہارخوشی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرینوں کے ڈبوں کا تفصیلی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود مسافروں سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور ان کے مسائل بھی سنے ، جبکہ سٹیشن کے مال گودام اور مال گاڑی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ دورے کے موقع پر ریلوے قلیوں نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے درپیش مسائل کے حل پر خوشی کا اظہار کیا، جس پر وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے اعادہ کیا کہ مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور قومی ادارے ریلوے کی مجموعی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments