وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں کا جائزہ، کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں  کا جائزہ، کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق نوجوان نسل کو بااختیار بنانے ، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کھیلوں کے ذریعے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026-27 کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں یوتھ گیمز کے لیے جاری رجسٹریشن کے عمل اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر محمد علی نے وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور محنت و نظم و ضبط کے ذریعے آگے بڑھنے کے بہترین مواقع میسر آتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...