آئی جی کی زیرصدارت اجلاس،پولیس کی کارکردگی کاجائزہ

آئی جی کی زیرصدارت اجلاس،پولیس کی کارکردگی کاجائزہ

تمام ذمہ داریاں باہمی رابطے کے تحت مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں:سہیل چودھری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد پولیس کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، انتظامی امور، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد نے افسران کو مختلف امور کے حوالے سے ضروری ٹاسکس تفویض کیے اور ہدایت کی کہ تمام ذمہ داریاں مؤثر حکمتِ عملی، باہمی رابطے اور مربوط لائحہ عمل کے تحت مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے ، ادارہ جاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام شعبوں کو مؤثر انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تزئین و آرائش کے کاموں، داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات اور پولیس افسران و جوانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے عمارتوں کی بہتری، سکیورٹی انتظامات اور رہائشی و دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ امور کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں اسلام آباد پولیس کی سرکاری گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا اور ان کی فٹنس، تکنیکی حالت اور دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...