مرکز فیضان شیخ القرآن میں عرس اور ختم پاک کی تقریب
حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے :مقررین
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکز فیضان شیخ القرآن میں صاحب لولاکؐ کے 84ویں سالانہ عرس مبارک اور حضرت پیر مفتی محمد عبدالشکور ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ ختم پاک کے سلسلے میں روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں صاحبزادہ پیر سید مہر جواد الحق شاہ گیلانی آستانہ عالیہ گولڑہ شریف، صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی، پیر محمد عارف ہزاروی، پیر حسام الدین شاہ عباسی، رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ، مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ اور دیگر عاشقان رسول ؐ اور مریدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صاحبزادہ پیر سید مہر جواد الحق شاہ گیلانی اور صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے عشق رسولؐ ، تعلیمات نبویؐ پر عمل کرنے اور اولیائے کرام کی دینی و روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیؐ کی سیرت طیبہ زندگی کے ہر شعبے میں ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں محبت، اخوت، رواداری اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments