ایف نائن پارک سے ایک درخت بھی نہیں کاٹا جائیگا ، محسن نقوی
پارک میں بہتر لائٹنگ، خوبصورت جھیل، کافی شاپس، بہتر راستے بنائے جائینگے
اسلام آباد (دنیارپورٹ ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف نائن پارک میں ایک بھی درخت نہیں کاٹا جائے گا ،سوشل ویب سائٹ ایکس پر د ئیے گئے بیان میں انہوں نے کہا پارک سے ایک بھی درخت نہیں کاٹا جائے گا بلکہ کوئی نیا کنکریٹ کا ڈھانچہ بھی تعمیر نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پارک میں بہتر لائٹنگ، خوبصورت جھیل، کافی شاپس، پیدل چلنے کے بہتر راستے بنائے جائیں گے ،ایف نائن پارک میں ہزاروں کی تعداد میں نئے درخت بھی لگائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments