جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ضروری :ڈاکٹرنوید عاطف
جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ضروری :ڈاکٹرنوید عاطف تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے
چناب نگر(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹرنوید عاطف نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں۔ فیلڈ افسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments